بجلی صارفین پر 46 ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 46 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیویشن کی مد میں 10 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں 14 ارب روپے دیگر مد میں وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا آج تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں