پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 199 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس صرف 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں