بلوچستان : بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع بولان میں مختلف مقامات سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

ایس ایس پی کچھی بولان کے مطابق بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 2 لاشیں تباہ شدہ برج کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کا بتانا ہے کہ 4 لاشیں قومی شاہراہ سے کول پور کے مقام پر ملی ہیں، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے کہ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان : بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ، ٹرین سروس معطل

یاد رہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔

مستونگ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے متعدد گاڑیاں نذر آتش کردیں اور تھانے کا ریکارڈ جلا دیا ۔

علاوہ ازیں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات دیر سے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے ٹرین سروس معطل ہوگئی ، دھماکے سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں