تھریڈز میں خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے فیچرز کی آزمائش

نیویارک:(دنیا نیوز) میٹا کی جانب سے ایک ایسا فیچر تھریڈز کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو فیس بک، میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں مختلف شکلوں میں موجود ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ میٹا کے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسی پوسٹس کرسکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔

انسٹا گرام سٹوریز جیسے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق میٹا کی جانب سے کی گئی، اس فیچر کی آزمائش کچھ ماہ سے تھریڈز میں اندرونی طور پر کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کو تھریڈز پر اپنے خیالات شیئر کرنے کا ایک نیا ذریعہ مل جائے گا، دوسری جانب ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچر ابھی کس خطے میں صارفین کو دستیاب ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں