پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتادی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن کے حوالے سے عوام کو مطلع کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملانے والی سات سب میرین کیبلز میں سے دو کے خراب ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی پیش آئی۔

پی ٹی اے کے مطابق اے اے ای 1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250جی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5T) کراچی کے قریب خراب ہوگئی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں