پی ٹی اے کی ’’وی پی این‘‘ پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی سفارش

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث غیر قانونی ’’ وی پی این‘‘ کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت آئی ٹی کو وی پی این پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی سفارش کر دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں لاکھوں فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیز وی پی این استعمال کرتی ہیں، ٹیلی کام صارفین میں وی پی این کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں