ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبرسکیورٹی آڈٹ شروع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کی سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبرسکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبرسکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا ، ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبرسکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی فریم ورک پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، سائبر سکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائروال لگی ہے یا نہیں ۔

پی ٹی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کے سٹاف کی سکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی، ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبرسکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے کےبعد پی ٹی اے اس پر اپنی فائینڈنگ دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں