لاہور شہر میں آج وقفے وقفے سے بارش کے امکانات

لاہور: (دنیا نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آج دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں آج سے 29 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں