بلوچستان : بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ، ٹرین سروس معطل

کوئٹہ : (دنیانیوز) بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات دیر سے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے پل دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے۔

ریلوے ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ، گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں