گوجرہ : لیڈی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے 2 نوزائیدہ بچوں کی اموات، ڈپٹی کمشنرنے رپورٹ طلب کرلی

گوجرہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر گوجرہ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک ہی روز میں 2 نوزائیدہ بچوں کی اموات کا واقعہ پیش آیا ، ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی انکوائری ٹیم سے رپورٹ طلب کرلی۔

افسوس ناک واقعے پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے معاملہ کی انکوائری لگا دی ، انکوائری افسران میں اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر، ڈاکٹر کاشف ندیم، ڈاکٹر عائشہ رؤف شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے انکوائری ٹیم کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ، ٹیم آج 10 بجے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی ۔

محلہ وزیر کی بشیراں اور نواحی گاؤں 251 گ ب کی تنزیلہ بی بی ڈلیوری کے لئے ہسپتال آئیں متاثرہ دونوں خواتین کے نوزائیدہ بچے لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوئے ، ورثا نے الزام عائد کیاکہ لیڈی ڈاکٹر آپریشن اور ڈیلیوری کروانے کی بجائے نیند کے انجیکشن لگاتی رہی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں