قصور: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک ، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

قصور:(دنیا نیوز)مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر قصور کے علاقہ بائی پاس بھٹی ہسپتال کے قریب انتہائی خطرناک ڈاکوؤں سے پولیس ٹیم کا سامنا ہوگیا ، جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت عدیل عرف عدیلو جبکہ زخمی ڈاکو کی ندیم عرف دیمی سے ہوئی ہے ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کے 18 مقدمات میں قصور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں