بہاولنگر: دوران آپریشن خاتون کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے نجی ہسپتال میں آپریشن کےد وران خاتون کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ورثاء کے مطابق بہاولنگر کے علاقے چشتیاں روڈ پر نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کےآپریشن کے دوران خاتون جاں بحق ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ خاتون کی لاش آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر آپریشن تھیٹر سے لاش کو تحویل میں لے لیا، جاں بحق 26 سالہ خاتون کی شناخت خدیجہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جو بچے کو جنم دے کر زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں