شجاع آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شجاع آباد کے علاقے عیسیٰ والی پل کے قریب سبزی کے پھٹے پر سوئے دو بھائیوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شاہزیب اور مقتول گل زیب کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں