آئی جی پنجاب کچہ ماچھکہ پہنچ گئے، اگلے مورچوں کا تفصیلی دورہ

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کچہ ماچھکہ پہنچ گئے، گھوٹکی سے متصل اگلے مورچوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کچہ میں اگلے مورچوں پر کریمنلز کے خلاف نبردآزما جوانوں سے ملاقات کی، سانحہ ماچھکہ کے جائے وقوعہ جائزہ لیا، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے آئی جی پنجاب کو کچہ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل بھی ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب تھانہ ماچھکہ بھی گئے جہاں پر انہوں نے بازیاب کانسٹیبل سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران سےکچہ ایریا پولیس آپریشن کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں کچہ کے اگلے مورچوں پر ڈیوٹی کےفرائض سر انجام دینے والے اہلکار ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت ،امن کے قیام کے لئے پنجاب پولیس کی تاریخ جوانوں کی عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پولیس کچہ کریمنیلز کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لے گی، کچہ میں ریاست و قانون کی رٹ کو برقرار رکھا جائے گا، کامیاب پولیسنگ سے کچہ میں سنگین جرائم کا مکمل خاتمہ ہوا، درجنوں خطرناک کریمنیلز اپنے انجام کو پہنچے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں