محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام رات گئے تک جاری رہتا ہے، محسن نقوی رات گئے پروجیکٹ پر جاری کام میں پیش رفت کا جائزہ لینے سٹیڈیم پہنچ گئے۔

انہوں نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر کام کو ٹائم لائن کے اندر پورا کرنے کی پلاننگ کی جائے، اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلدی مکمل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ 3 شفٹس میں کام جاری رکھا جائے، یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے اس لیے پوری ٹیم دن رات محنت کرے، ہم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے حکام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں