ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ: کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم

کراچی:(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے 27 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کے لیے منتخب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سفری اخراجات خود برداشت کرنے کا حکم دے دیا۔

 فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ پیر تک واپسی کے کنفرم ٹکٹ نہ جمع کرانے والا کھلاڑی کو پاکستان کی نمائندگی سے محروم کردیا جائے گا، چیمپین شپ 6 سے 13 اکتوبر تک قازقستان کے شہر الماتے میں منعقد ہوگی۔

قومی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری اعجازعلی نے ایشین چیمپئین شپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ ان کو سفری اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے، ایسا نہ کرنے والا منتخب کھلاڑی ایشائی مقابلوں میں شرکت کا اہل نہیں ہوگا جبکہ ان کا اندراج منسوخ کر کے اخراجات برداشت کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

خیال رہے فیڈریشن کے اس فیصلہ سے محدود مالی وسائل کے حامل اہل کھلاڑی مقابلوں میں شرکت سے قاصر رہیں گے۔

دریں اثنا ٹیبل ٹینس کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے مالی بوجھ ان پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں