کراچی: گولیمار میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گولیمار میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار سے گزرنے والی مذہبی جماعت کی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا، ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ علاقے کے افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملہ کنٹرول کررہی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ ضیا لنجار نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو فون کر کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس فوری طور پر امن وامان کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے اور جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں