اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا، جوابی کارروائی ناگزیر ہے: ایران

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو بھُلایا نہیں جاسکتا، اس جرم کا بدلہ یقینی ہے، چاہے مزاحمتی فورسز لیں یا ایران۔

انہوں نے کہا کہ ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا، ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا، مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں