مون سون بارشیں، بلوچستان میں 23 افراد جاں بحق، 678 مکان منہدم ہو گئے: رپورٹ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں مون سون بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 23 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں 1 خاتون اور 12 بچے بھی شامل ہیں، موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 11 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک 50928 افراد متاثر ہوئے، طوفانی بارشوں سے 678 مکانات مکمل منہدم جبکہ 5726 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے 10102 ایکڑ پر فصلیں اور 41 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا، صوبے میں بارشوں کے دوران 131مویشی ہلاک ہوئے ، مو سلا دھار بارشوں کے دوران جعفر آباد کے 3 اور لورالائی کا 1 ہیلتھ یونٹ متاثر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں