ایم این ایز کی پارٹی وابستگی بارے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ ایم این ایز کی پارٹی وابستگی بارے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائن مانگی تھی، سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی کے حوالے سے رہنمائی مانگی ہے، الیکشن کمیشن کے سوال کے اوپر ہم نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ تمام ایم این ایز، ایم پی ایز کی وابستگی کا اظہار کر دیا ہے، ہمارے تمام ایم این ایز کی وابستگی کو مانا جائے، الیکشن کمیشن کے رولز خود ممبران اسمبلی کی وابستگی کو اہمیت دیتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ ہم نے خود اپنے ممبران کو ٹکٹ جاری کیے، الیکشن کمیشن کو وہی ماننے چاہئیں، جوائنٹ سیشن کے ایجنڈے کا ابھی کوئی علم نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں