شمالی وزیرستان: زرمک بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک میں بازار میں بم دھماکا بازار ہوا ہے جس میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں