برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کا معاملہ، فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

لاہور: (دنیا نیوز) برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کے کیس میں نامزد ملزم فرحان آصف کو عدالت نے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں فرحان آصف کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ یہ نیوز پہلے سے شیئر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شیئر کیا، اس کی ہر طرح سے تفتیش کی گئی، فرحان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟ جس پر فرحان آصف نے عدالت کو بتایا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور فرحان آصف کو مقدمے سےڈسچارج کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں