روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 32 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں