تاجر دوست سکیم : وزیراعظم کی ایف بی آر کو تاجروں سے بات چیت کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے تاجر دوست سکیم کے ایس آر او 106 میں ترامیم کے معاملے پر ایف بی آر کو تاجروں سے بات چیت کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر نمائندوں کو آج سہ پہر مذاکرات کے لئے بلا لیا۔

تاجر دوست سکیم کے کوآرڈینیٹر نعیم میر کے مطابق تاجر دوست سکیم پر تمام اعتراضات دور ہو چکے ہیں اور تاجروں کے مطالبات مان لئے گئے ہیں، تاجرنمائندے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی میز پر آ کر اپنا مقدمہ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر قابل عمل تجویز کو ویلکم کیا جائے گا، بات کرنے سے ہی آگے بڑھے گی، بے مقصد ہڑتال سے تاجروں اور پاکستان کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دوسری طرف تنظیم تاجران کے صدر کاشف چودھری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مجھ سے مسلسل رابطہ کر رہا ہے، ہم نے واضح کر دیا کہ مذاکرات کے نام پر ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، اب مذاکرات نہیں 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

کاشف چودھری نے کہا کہ مذاکرات گزشتہ ڈیرہ ماہ بھی ہوتے رہے مگر حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث نتیجہ خیر نہ ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں