سوشانت سنگھ کی موت سے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھی: ریا چکربورتی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ رِیا چکربورتی نے انکشاف کیا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں اور انہیں ٹھیک ہونے میں کئی سال لگے۔

بھارتی اداکارہ رِیا چکربورتی نے بتایا کہ اس دوران انہیں بہت زیادہ تکلیف، بے چینی، پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس اور دیگر مسائل کا سامنا رہا، اپنی فوجی پرورش کی وجہ سے زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار تھیں اور انہیں بچپن سے سکھایا گیا تھا کہ کبھی ہمت نہ ہارو۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میڈیا کے منفی تجربات کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ایسا محفوظ پلیٹ فارم بنائیں گی جہاں وہ لوگوں سے کھل کر بات کر سکیں۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا کو شدید تنقید اور قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہیں ستمبر 2020 میں سوشانت کے لئے مبینہ طور پر منشیات کا انتظام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں