سعودی عرب میں بیرون ملک سے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 4 ملزم گرفتار

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سعودی عرب کے سرحدی علاقے عرعر کی جدیدہ کراسنگ سے لائی جانے والی منشیات کی بھاری مقدار کو ضبط کیا گیا، منشیات میں 349,710 کیپٹاگون گولیاں شامل تھیں جو بیرون ملک سے آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔

انسداد منشیات حکام نے وضاحت کی کہ جدیدہ عرعر گزرگاہ کے ذریعے ایک کھیپ موصول ہوئی تھی، جسے ’’ٹائل پالش‘‘ کرنے میں استعمال ہونے والے سامان میں منتقل کیا گیا تھا، انسداد منشیات حکام نے جدید طریقوں سے منشیات کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ مختلف اشیا میں یہ منشیات چھپائی گئی تھی۔

اتھارٹی نے اطلاع دی کہ منشیات کی مقدار ضبط کرنے کے بعد ضبط شدہ اشیاء کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا، اس کارروائی میں چار ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں