سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امیر قطر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

دوحہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر کہا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قطر کے لئے خیر سگالی کے جذبات پہنچائے گئے ہیں۔

سعودی وزیر دفاع اور امیر قطر نے خطے کو درپیش معاملات پر غور کیا اور باہمی دلچسپی کے اہم أمور پر بات چیت کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں