بنگلہ دیش: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی، 57 لاکھ افراد متاثر

ڈھاکہ : (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 23 افراد ہلاک جبکہ 57 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 اضلاع میں 12 لاکھ 40 ہزار خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار افراد نے سیلاب زدہ علاقوں میں 3500 شیلٹرز میں پناہ لی ہے۔

اس حوالےسے بنگلہ دیش کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جاری رہیں تو سیلاب کی صورتِ حال برقرار رہ سکتی ہے, بنگلہ دیشی وزارتِ زراعت کے مطابق وسیع علاقے پانی میں ڈوبے رہنے سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 1988 کے بعد اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھی گئی تھیں اور اس سال گزشتہ 37 سالوں کی بدترین سیلابی تباہی ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں