اسلام آباد: تعلیمی اداروں و ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اےاین ایف کاتعلیمی اداروں کومنشیات سےپاک بنانےکےلیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، تعلیمی اداروں سمیت ہاسٹلز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا ، خفیہ اطلاع پرملزم کو پرائیوٹ ہاسٹل کےقریب سےمنشیات سمیت گرفتارکیاگیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتارملزم کی تلاشی کے دوران 120گرام ِویڈ برآمد کرلی گئی ، گرفتارملزم نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہےبلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کررہاتھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کےطلباء کومنشیات فروخت کرنےکاانکشاف کیا ہے ، گرفتار ملزم کا تعلق چاغی سے ہے، ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں