محبت ایک قربانی اور مشکل میں ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے: سمانتھا رتھ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے کہا ہے کہ محبت ایک قربانی اور مشکل میں ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں سمانتھا رتھ پرابھو نے کہا ہے کہ محبت ایک قربانی ہے، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے ایک پارٹنر کو اس وقت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس وقت دوسرا اس پوزیشن میں نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ کچھ کرسکے۔

اس پوسٹ کے ذریعے جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کی 37 سالہ اداکارہ سمانتھا نے ان لوگوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے انہیں مشکل وقت میں سنبھالے رکھا جبکہ انکے پاس اپنے ان چاہنے والوں کو لوٹانے کے لیے کچھ نہ تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید تحریر کیا کہ بہت سے لوگ دوستی اور تعلقات کو باہمی یا دو طرفہ لین دین کا معاملہ سمجھتے ہیں اور میں اس سے اتفاق کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ سمانتھا رتھ کی 2017 میں اداکار ناگا چیتانیا سے شادی ہوئی جو اکتوبر 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں