پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 45 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 616 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 65 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کیساتھ انڈیکس 78 ہزار 506 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کیساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 35 پیسے کا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں