مونو جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق دریافت

نیواڈا: (ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے مشرقی نیواڈا میں مونو جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق کو دریافت کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس مخلوق کے بارے میں سائنسدانوں نے جو اہم پہلو دریافت کیا وہ یہ ہے کہ یہ ماہرین کو ان جانداروں کی اصل کی بھی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو 650 ملین سال پہلے موجود تھیں۔

یہ مخلوق ایک جاندار ہے جسے چوانوفلیجی لیٹ کہتے ہیں، ایک ایسی مخلوق جو واحد خلوی یعنی (صرف ایک خلیے والی مخلوق) ہے لیکن وہ متعدد خلیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے جانوروں کے جنین وجود میں آتے ہیں۔

تاہم یہ مخلوق کسی جانور کی قسم نہیں ہے بلکہ تمام جانوروں کے ایک دوسرے گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ چوانوفلیجی لیٹ ایک خلوی زندگی سے کثیر خلوی زندگی کے ارتقاء کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں