مالی سال 2024 میں ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی 65 فیصد پر آ گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مالی سال 2024ء میں ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی 65 فیصد پر آ گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ مالی سال 2018ء کے بعد قرض میں اب تک ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے، مالی سال 2018ء میں یہ قرضہ 72.5 فیصد تھا۔

بیرونی قرض سے جی ڈی پی کا تناسب مالی سال 2023ء میں 26.3 فیصد کے مقابلے میں 20.5 فیصد پر آ گیا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2024 کے دوران ملکی قرضوں میں 8.3 ٹریلین کا اضافہ ہوا جبکہ بیرونی قرضوں میں 277 بلین روپے کی کمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں