سندھ میں کل سکولزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے: محکمہ تعلیم

کراچی:(دنیا نیوز) محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں کل سکولزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام سرکاری ونجی سکولزکی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں، بارشوں کے باعث سندھ بھر میں سکول بند ہونے یا چھٹی کےحوالے سے قیاس آرائیوں پردھیان نہ دیا جائے۔

واضح رہے خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسہ جاری ہے، آج رات سے شروع ہونے والی شدید بارشیں 31 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں