لاہور ہائیکورٹ میں 2 ستمبر سے کیسز کی سماعت معمول کے مطابق ہوگی، روسٹر جاری

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ 2 ستمبر سے کیسز کی سماعت معمول کے مطابق ہوگی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کیسز کی سماعت کے لیے نیا ججز روسٹر جاری ہو گیا۔

روسٹر کے مطابق 2 ستمبر سے 26 اکتوبر تک پرنسپل سیٹ پر 20 سنگل بینچ اور 9 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے روسٹر جاری کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نمبر 1 تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ نمبر 2 سول اپیلوں اور بینکنگ کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین پر مشتمل بینچ نمبر 3 ٹیکس اور کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بینچ نمبر4 سزائے موت کے خلاف اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس فیصل زمان خان اورجسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل بینچ نمبر5 سول کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل بینچ نمبر6 انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نمبر7 فوجداری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس فاروق حید اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بینچ نمبر8 نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ نمبر 9 سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں