پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

گوجرانوالہ:(دنیانیوز ) پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری کے خلاف ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے رشوت لیکر دینے کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق درخواست ضمانت کی سماعت اے ٹی سی گوجرانوالہ میں ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت میں چھٹیوں کے باعث سماعت اے ٹی سی میں ہوئی، خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم سلیم نے امتیاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزم امتیاز چودھری کی 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، امتیاز چودھری منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں ۔

واضح رہے امتیاز چودھری کو اینٹی کرپشن پولیس نے 24 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں