الیکشن کمیشن کا این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے، دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے، دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر گنتی کرا کر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

واضح رہے کہ این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھنڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں