پولینڈ فٹبال ٹیم کے گول کیپر ووشخ سٹنزنے کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

وارسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ فٹبال ٹیم کے گول کیپر ووشخ سٹنزنے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

34 سالہ پولش گول کیپر نے اپنے 18 سالہ کیریئر میں چار بار یورپین چیمپئن شپ اور دو بار ورلڈ کپ ٹیم میں شامل رہے اور مجموعی طور پر پولینڈکی 84 میچز میں نمائندگی کی۔

ووشخ سٹنزنے اپنے طویل فٹبال سفر میں آرسنل ، روما اور یوونٹس جیسے بڑے بڑے کلبوں کا حصہ رہے۔

سٹنزنے نے 2006 میں انگلش کلب آرسنل میں شامل ہونے کے بعد 181 میچ کھیلے اور 2014 اور 2015 میں یکے بعد دیگرے ایف اے کپ ٹائٹل کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ووشخ سٹنزنے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا، جہاں وہ پہنچ چکے ہیں وہاں وہ اپنے تصور میں بھی نہیں پہنچ سکتے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں