عامر خان کی ’انداز اپنا اپنا‘ کی طرز پر نئی کامیڈی فلم بنانے کی منصوبہ بندی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار عامر خان اپنی اگلی فلم میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کا پلاٹ ’انداز اپنا اپنا‘ اور ’عشق‘ بلاک بسٹر کامیڈی فلموں جیسا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان ہلکی پھلکی اور مزاحیہ فلم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں، اداکار اپنی نئی کامیڈی فلم کے لئے ’انداز اپنا اپنا‘ کے ہدایتکار راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بھارتی اداکار عامر خان کے اداکاری چھوڑنے کے اعلان نے کافی ہلچل مچائی لیکن ان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وقتی جذبات کا نتیجہ تھا، عامر خان کے پچھلی دو فلمیں ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور ’لال سنگھ چڈھا‘ ناکام ثابت ہوئیں جس کے بعد وہ اگلے پروجیکٹ کا اعلان کرنے کی تیاری میں ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں