کے الیکٹرک کی شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک نے شہر قائد کے باسیوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیرمحفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ، کیبلز اور ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کمپنی موسمی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور فیلڈ سٹاف الرٹ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں