پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی ایکسپو کا دوسرا روز، 750 کمپنیوں کی شرکت

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیلی کام ایونٹ کا آج دوسرا روز ہے۔

ایونٹ کل تک جاری رہے گا جس سے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے، تین روزہ ایونٹ میں معروف عالمی اور مقامی برانڈز شرکت کر رہے ہیں جن میں گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ، اوڈو، ہواوے، پی ٹی سی ایل، ایزی پیسہ سمیت 750 کمپنیاں شامل ہیں۔

ایونٹ ڈائریکٹر عمیر نظام اور شرکاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر برآمدات میں مسلسل اضافے اور مختلف ممالک میں مقامی کمپنیوں کی توسیع کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

عمیر نظام نے بتایا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان میں اپنے قدموں کے نشانات اور شراکت داری کو بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے تکنیکی سنگ میل پر معیشت اور حکمرانی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کو ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں