فخر، اعظم، عامر اور عماد کو سی پی ایل کیلئے این او سی مل گیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر اعظم خان اور اوپنر فخر زمان کے علاوہ محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی لیگ کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز، فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے، اسی طرح عامر اور عماد بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا، وہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں