آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کی 6 درجے تنزلی

لاہور : (دنیانیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث چھ درجے تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر چلے گئے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بہترین پرفارمنس پر چھ درجے بہتری کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلش بلےباز جوئے روٹ بددستور پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک آئی سی سی مینز ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے جبکہ نسیم شاہ چار درجے ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں