پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹورنامنٹ ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے، افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان کی ٹیموں اور پندرہ رکنی سکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا، 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا، سوائے لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والے میچ کے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا ، باقی تمام تیرہ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں