ملتان: بھانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

ملتان:(دنیانیوز):ملتان بدھلہ روڈ پر 17 کسی کے قریب بھانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 17 کسی کے قریب بھانے کی چھت گرنےسے تین افراد کے دب جانے کی اطلاع موصول ہوئی، ریسکیو ٹیم نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد چھت کے نیچے دبے افراد کو نکالا، چھت کے نیچے دبنے سے 35 سالہ عمران جاں بحق جبکہ 45 سالہ نیاز علی اور 60 سالہ محمد ایوب زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے کےمطابق دو افراد بھانے میں لیٹے ہوئے تھے کہ تیز بارش کے دوران بھانے کی کچی چھت ان کے اوپر گر گئی، قریب موجود ایک شخص نے چھت کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد تینوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا جن میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں