12 سالہ بچی کے قتل میں ملوث بس ٹرمینل کا چوکیدار گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) صدر لکی سٹار سے 12سالہ بچی کی لاش ملنے کا معاملہ، کینٹ سٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار قتل میں ملوث نکلا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی "دنیا نیوز" کو موصول ہو گئی، ویڈیو میں ملزم کو بچی کے ساتھ کینٹ سٹیشن کے قریب دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کچھ دیر کینٹ سٹیشن کے قریب کھڑا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ٹرمینل کے دیگر دو چوکیداروں کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ زیادتی کی، ملزم نے پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کر دیا۔

واردات میں ملوث ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا گیا ہے، ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں