کارساز حادثہ : ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: (دنیا نیوز) کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ نشہ آور ادویات استعمال کرنے کے حوالے سے مثبت ہے، ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں نشہ آور اشیاء کی موجودگی پائی گئی ہےجبکہ خون کے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے نمونوں میں نفسیاتی عارضے کیلئے اسمتعال کی گئی ادویات کی موجودگی نہیں پائی گئی، ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر تبدیل یا نئی دفعہ شامل کیے جانے کا امکان ہے، مقدمے میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت بھی دفعہ شامل کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں