پی ٹی آئی کارکن عمر سلطان کی بازیابی کیلئے والد کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کارکن عمر سلطان کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا، عمر سلطان کے والد سلطان جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26 اگست کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا، عمر سلطان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پٹرول پمپ کے قریب گرفتار کیا گیا، تھانے میں عمر سلطان کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

عمر سلطان کے والد نے درخواست میں استدعا کی کہ عمر سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے، عمر سلطان کیخلاف مقدمات اور نظر بندی احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، عمر سلطان کی گرفتاری اور اغوا کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمر سلطان کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف غیر جانبدار انکوائری کا حکم دیا جائے، اغوا کاروں کا تعین کرکے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست میں ریاست، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ ایف 10 کو فریق بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں