چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بیرون ملک روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سکندر سلطان راجہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا دورہ سرکاری سطح کا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے دورے کا مقصد آذربائیجان کے پارلیمانی انتخابات کا بطور مبصر مشاہدہ کرنا ہے، آذربائیجان پارلیمانی انتخابات یکم ستمبر کو ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں