احمدپورشرقیہ : ماں 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

احمدپورشرقیہ: (دنیانیوز) ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن کے قریب ماں 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی ۔

افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون بچوں سمیت ریلوے ٹریک کراس کرنے لگی تو گرین لائن ٹرین کی زد میں آگئی، جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ حمیرا، 2 سالہ علینہ، 6 سالہ اسد کے نام سے ہوئی ہے ۔

خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ خاتون کی دماغی حالت بہتر نہ تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں